4 مارچ، 2016، 10:53 AM

کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 3 علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 3 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں تین علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں تین علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ہندوستانی فوجی ترجمان کرنل نتن جوشی کے مطابق ترال کے علاقے میں جھڑپوں کا آغاز ہوا اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسند جماعت حزب المجاہدین سے تھا۔

News ID 1862277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha